Add To collaction

13-Aug-2022-تحریری مقابلہ

افسانچہ۔۔۔۔

کھیل

فسلفی نے ٹھنڈی چائے کا آخری کھونٹ کسی کڑوی دوا کی طرح فوراٙٙ بغیر  لطف کے، حلق سے نیچے اتار دیا،  میں نے بحث آگے بڑھاتے، ہوئے کہا!
کچھ لوگوں کی زندگی  اس چائے کی طرح ہوتی ہے، بغیر مزے کے خود پر سےگزارناپڑتی ہے،وہ مسکرا کر بولا!
 اس لیئے کہ زمیں کے کھلاڑیوں نے اُس کے کھیل پر قبضہ کر لیا ہے، دوسروں کی بے بسی اور تکلیف کا نام جیت رکھ لیا ہے، 
 ساتھ سگریٹ کا کش لگا تے ہوِے بولا ،جس نے یہ کائینات کا سارا کھیل ترتیب دیا ہے ،یہ کھیل اس کے ہاتھ سے اچانک نکل گیا ہے ۔۔۔۔۔۔شاید۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس نے قہقہ بلند کیا، اور بولا، زمین پر انسان اسی کا وارث بن کر قابض ہو چکا ہے۔
، میں نے  اسغفراللہ کے الفاظ ادا کیے تو وہ حیرت سے مجھے دیکھنے لگا، کچھ دیر کے بعد میں نے نظریں چرا کر ہوٹل کی دیوار پر دیکھا،لکھا تھا، ادھار بالکل بند ہے، پیسوں کے بغیر کھانا نہیں ملے گا۔میں کہیں گم سا ہو گیا،بھکاری بچی نے مجھے چونکا دیا،وہ میرے سامنے ہاتھ پھلائے کہہ رہی تھی، اللہ کے نام پر دے دو کھانا کھانا ہے ، مجھے بہت بھوک لگی ہے۔۔۔

 نعیم اختر اعوان

   13
5 Comments

Muskan Malik

16-Sep-2022 02:19 AM

🔥🔥🔥

Reply

Madhumita

15-Aug-2022 02:29 PM

👌👏🙏🏻

Reply

Asha Manhas

15-Aug-2022 06:52 AM

بہت خوبصورت👌👌

Reply